پاکستان میں کورونا سے ہلاکتیں 281اور مریضوں کی تعداد 13328 ہوگئی

پاکستان میں کورونا سے ہلاکتیں 281اور مریضوں کی تعداد 13328 ہوگئی

3029افراد صحت یاب،150756 کورونا ٹیسٹ ہوچکے،24گھنٹوں میں12افراد جاں بحق ہوئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں کورونا سے گزشتہ24گھنٹوں کےدوران12ہلاکتیں، تعداد281 ہو گئی
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران12 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد281 ہو گئی دوسری طرف3029 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ مریضوںکی تعداد اس وقت تیرہ ہزار سے تجاوز کرتے ہوئے 13328 تک جا پہنچی۔اس وقت تک ملک بھر میں 150756 کوروناٹیسٹ ہوچکے ہیں ۔

اتوار کے روز 12 اموات اور 660 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس میں سے خیبرپختونخوا میں 71 کیسز اور 5 اموات، سندھ میں 383 کیسز اور 3 ہلاکتیں جبکہ پنجاب میں 120 کیسز اور 3 اموات رپورٹ ہوئیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں بھی 60  نئے کیسز اور ایک ہلاکت جبکہ اسلام آباد میں 12 نئے کیسز، گلگت بلتستان میں 10 اور آزاد کشمیر میں 4 کیسز کی تصدیق ہوئی۔

 

 

اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 98 افراد انتقال کر چکے ہیں جب کہ پنجاب اور سندھ میں 81، 81، بلوچستان میں 11، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں تین، تین افراد اس مہلک وائرس کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔