بیرون ملک سے آنیوالوں کیلئے دانش سکول جنڈ میں قرنطینہ قائم 

 بیرون ملک سے آنیوالوں کیلئے دانش سکول جنڈ میں قرنطینہ قائم

جنڈ(تحصیل رپورٹر ڈیلی اٹک نیوز) تحصیل جنڈ میں بیرون ملک سے آنے والے افراد کو ٹھہرانےکیلئے پنجاب دانش سکول میں 100بیڈز پر مشتمل قرنطینہ سنٹرقائم،ڈاکٹروں سمیت عملہ نے چارج سنبھال لیا، ذرائع

تفصیلات کے مطابق تحصیل جنڈمیں بیرون ملک سے آنے والے افراد کیلئے قرنطینہ سنٹر قائم کر دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قرنطینہ سنٹر پنجاب دانش سکول جنڈ میں بنایاگیا جو 100بیڈز پر مشتمل ہے۔ 

ڈاکٹروں و دیگر عملہ نے چارج سنبھال لیا ہے ۔یہاںپر بیرون ملک سے آنے والے افراد کو 14دن تک ٹھہرایا اور سکریننگ کا عمل مکمل کیا جائے گا

جس کے بعد کورونا وائرس کی علامات ظاہر نہ ہونے پرانہیں گھر بھیج دیا جائے گا۔