تحصیل حضرو میں2 کورونا کیسز کااضافہ ، ضلع میں مجموعی تعداد99 ہو گئی 

تحصیل حضرو میں 2 کورونا کیسز کااضافہ ، ضلع میں مجموعی تعداد99 ہو گئی 

حضرو(بیورو رپورٹ ڈیلی اٹک نیوز) ضلع اٹک مزید2کورونا کیسز کا اضافہ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں تحصیل حضرو کے گائوں جلالیہ میں 2کیس رپورٹ ہوئےجس کے بعد ضلع بھر میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعدادد99 تک پہنچ گئی،51 افراد صحت یاب
تفصیلات کے مطابق ضلع اٹک میں کورونا سے متاثرہ 2مریضوں کا اضافہ ہوا جس کے بعد ضلع بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد99ہو گئی جس میں سے51افراد صحت یاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں۔ نئے مثبت آنے والے 2کیسز تحصیل حضرو کے گائوں جلالیہ سے ہیں۔
انچارج ضلعی کنٹرول روم برائے کورونا وائرس ڈاکٹر آصف نیازی کے مطابق ضلع اٹک میں ابھی تک 3 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس وقت7 افراد زیر علاج اور38 قرنطینہ میں ہیں۔ ضلع میں 5599افراد کی سکریننگ

 

کی گئی جن میں سے1605 کا رزلٹ منفی آیا جبکہ230کے رزلٹ کا انتظار ہے۔