کورونا وائرس سے جاں بحق ہونیوالی خاتون ملال میں سپرد خاک

کورونا وائرس سے جاں بحق ہونیوالی خاتون ملال میں سپرد خاک

فتح جنگ(ڈیلی اٹک نیوز ) فتح جنگ کی رہائشی 50 سالہ خاتون راولپنڈی کے ہسپتال میں کرونا وائرس کے سبب جان کی بازی ہار گئی 

تفصیلات کے مطابق فتح جنگ کے گائوں ملال کے رہائشی سردار تاج خان المعروف تاج جمالی کی 50 سالہ اہلیہ کو سانس کی تکلیف کے باعث علاج معالجہ کے لیے

راولپنڈی ہسپتال منتقل کیا گیا محکمہ ہیلتھ کی ٹیموں نے کرونا وائرس کا ٹیسٹ کیا کرونا وائرس کی رپورٹ آنے سے قبل ہی خاتون مریضہ جاں بحق ہو گئی ہسپتال انتظامیہ نے کرونا وائرس کو مریضہ کی موت کی وجہ قرار دیتے

ہوئے ریسکیو 1122 کے اہلکاران نے کرونا وائرس کیلئے بنائی گئی ایس او پیز کے تحت خاتون کو نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا مرحومہ کی میت تدفین کے لیے 

 

بلدیہ فتح جنگ کے عملے کے حوالے کردی مرحومہ کو ملال گاؤں کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیاجبکہ محکمہ ہیلتھ کی ٹیموں نے جاں بحق خاتون کے خاندان کے دیگر افراد کے نمونے حاصل کر کے لیبارٹری کو ٹیسٹ کے لیے بھجوا دئیے ہیں ۔