پی آئی اے طیارہ حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ آج وزیراعظم کو پیش کی جائیگی

پی آئی اے طیارہ حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ آج وزیراعظم کو پیش کی جائیگی

کراچی میں پی آئی اے کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ آج وزیر اعظم عمران خان کو پیش کی جائے گی۔

22 مئی کو کراچی آنے والی قومی ائیر لائن کی پرواز پی کے 8303 جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے قریب آبادی پر گر کر تباہ ہوگئی جس سے 97 افراد جاں بحق جب کہ دو افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے تھے۔

بعدازاں وزیراعظم اور متعلقہ حکام کی جانب سے حادثے کی ہر پہلو سے تحقیقات کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

طیارہ حادثے کی تحقیقات کے سلسلے میں 26 مئی کو ائیربس کمپنی کے 11 ٹیکنیکل ایڈوائزرز فرانس سے کراچی پہنچے تھے  جنہوں نے جائے وقوعہ سے تمام ضروری شواہد اکٹھے کیے اور رن وے کا بھی معائنہ کیا جس کے بعد یکم جون کو تحقیقاتی ٹیم فرانس روانہ ہوگئ تھی۔

 

 

ذرائع کا کہنا تھا کہ ائیر بس ٹیکنیکل ایڈوائزرز طیارہ حادثے کی حتمی رپورٹ فرانس میں تیار کریں گے۔ 

اس ضمن میں وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ طیارہ حادثے کی شفاف تحقیقات کی جائیں گی اور جو بھی ذمہ دار ہو گا اسے سامنے لایا جائے گا۔

غلام سرور خان نے طیارہ حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ  22 جون تک پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔