اٹک، امانت فور ملزم میں آتشزدگی، سامان جل کر خاکستر

اٹک، امانت فور ملزم میں آتشزدگی، سامان جل کر خاکستر

اٹک ( ڈیلی اٹک نیوز) صحافی حاجی پرویز خان کے ماموں امانت خان کی امانت فلور ملز میں آتشزدگی ، 5 لاکھ روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ، ریسکیو 1122 نے حکمت عملی سے کروڑوں روپے کا نقصان ہونے سے بچا لیا 

فلور ملز کے گودام میں شارٹ سرکٹ کے باعث بھڑکنے والی آگ نے ساری ملز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اطلاع ملنے پر فوری طور پر ریسکیو 1122 کی 2 فائر وہیکلز

انچارج ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر میاں محمد اشفاق کی زیر نگرانی موقع پر پہنچ گئیں اور بہترین ریسکیو حکمت عملی سے 1 گھنٹے میں آگ پر قابو پا لیا آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا گیا 

 

جس کے سبب کروڑوں روپے کا نقصان ہونے سے بچ گیا۔