Fri
17
Apr
2026

محکمہ صحت پنجاب نے منڈی آنے والے ہر فرد پر ماسک اور گلوز کا استعمال لازمی قرار دیا ہے۔
سیکرٹری صحت نے ہدایت کی ہےکہ مویشی منڈیاں کھلی جگہ اور شہر سے کم از کم 2 کلو میٹر دور لگائی جائیں۔
سیکرٹری صحت کے مطابق باڑے، انتظامی دفاتر اور میڈیکل کیمپ کھلے، داخلی اور خارجی راستے الگ الگ رکھے جائیں جب کہ ایک گاڑی میں 2 افراد کو آنے کی اجازت ہوگی۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق منڈی میں بچوں، بزرگوں اوربیمار افراد کے داخلے پر پابندی ہوگی۔
واضح رہے کہ پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ جاری ہے، اب تک صوبے میں مریضوں کی تعدادا 80297 ہوچکی ہے جب کہ اموات کی تعداد 1844 ہے۔
