اٹک میں کورونا کے مثبت کیسز کی مجموعی تعداد455 ہو گئی،253 صحت یاب

اٹک میں کورونا کے مثبت کیسز کی مجموعی تعداد455 ہو گئی،253 صحت یاب

اٹک(ڈیلی اٹک نیوز) انچارج ضلعی کنٹرول روم برائے کورونا وائرس ڈاکٹر آصف نیازی کے مطابق ضلع اٹک میں کو رونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعدا د 455 ہوگئی ہے۔ 

کورونا کے مثبت کیسز میں سے ضلع اٹک میں اس وقت تک 16افراد فوت ہو ئے جبکہ253 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور10افراد زیر علاج ہیں۔ علاوہ ازیں گھروں میں145افرادقر نطینہ میں ہیں۔31 افراد کو ان کے آبائی اضلاع روانہ کر دیا گیا ہے۔7172 افراد کی سکریننگ کی گئی۔ 3591 افراد میں کورونا وائرس کا شبہ ہے2839 افراد کے کورونا وائر س ٹیسٹ منفی آئے ہیں اور297 افراد کی رپورٹس کا انتظار ہے۔ زیر علاج اور قر نطینہ میں موجود افراد کی مجموعی صحت بہتر ہے۔

 

 گورنمنٹ اسفند یار بخاری ہسپتال میں کورونا کے02مشتبہ مر یض داخل ہیں جن میں 01کی حالت بہتر اور 01 کی حالت تشویش ناک ہے۔ کوورناوائرس کے 48 کنفرم اور مشتبہ مر یضوں کے فوت ہونے پر محفوظ تد فین کی گئی ہے.اموات کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق 454 مثبت کیسز میں سے 16 اور ہسپتالوں سے باہر 32 کنفرم افرادفوت ہوئے۔
ڈاکٹر آصف نیازی نے کہا کہ عوام موجودہ حالات میں گھروں میں رہیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کر یں۔