گلزار ایڈوکیٹ کا جموں و کشمیر انقلابی محاذ کے قیام کا اعلان
بھمبر(بیورورپورٹ)سینئر ایڈووکیٹ چوہدری گلزار احمد نے بھمبر کے عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے جموں و کشمیر انقلابی محاذ کے قیام کا اعلان کر دیا انقلابی محاذ عدالتوں اور سرکاری محکموں میں جاری استحصال کے خلاف مظلوم عوام کا دست و بازو ہو گا درد دل اور جرات مند نوجوان جموں و کشمیر انقلابی محاذ کے پلیٹ فارم پر متحد ہو کر حقوق بھمبر کی جدوجہد میں حصہ ڈالیں معاشرہ میں رد عمل کا جذبہ پیدا کر کے برائیوں اور نا انصافیوں کے خلاف جہاد کرینگے ان خیالات کا اظہار بھمبر کے سینئر ایڈووکیٹ اور سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری گلزار احمد ایڈووکیٹ نے کشمیر پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہمیں انفرادی اور اجتماعی طور پر اصلاح واحوال کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہے قوم کو منظم کرنے کی ضرورت ہے جس کیلئے پلیٹ فارم مہیا کر دیا ہے انہوں نے کہا اس وقت صرف تین ادارے ہیں جن میں جرات اور قوت موجود ہیں یہ ادارے فوج ، وکلا اور میڈیا ہیں میڈیا حقیقی معنوں میں حکومتوں کی اپوزیشن کا کردار ادا کر رہا ہے بھمبر میں محکمہ برقیات ، مال اور پاسپورٹ آفس میں لوٹ مار کا بازار گرم ہے تھانہ برنالہ میں خواتین پر تشدد کی مذمت کرتا ہوں انہیں انصاف ملنا چاہیے ضلع کونسل اور بلدیہ نے زمینوں کی خرید و فروخت پر ظالمانہ ٹیکس لگایا ہے حکومت فورا ً اس کی شرح میں کمی کرے تا کہ عوام کو ریلیف مل سکے محکمہ برقیات کرپشن اور بد دیانتی کا گڑھ بن چکا ہے غلط اور بلنگ نے صارفین کی چیخیں نکال دی ہیں جب تک عدالتیں انصاف کرتی رہیں گی ریاست کامیابی سے چلتی رہے گی چوہدری گلزار احمدایڈووکیٹ نے مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم اور خواتیں کی چوٹیاں کاٹنے کو بھارت کی مایوسی کا شاخسانہ قرار دیا اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو اپنا کردار ادا کرنے کا کہا انہوں نے کہا کہ اگر کوئی محکمہ یا فرد کسی کیساتھ زیادتی کرتا ہو تو اس کے خلاف رد عمل کا آنا ضروری ہے رد عمل نہ آنا بے حسی کی علامت ہے قانون اور آئین کو آنکھیں معاشرہ دیتا ہے انہوں نے جموں و کشمیر انقلابی محاذ کے پلیٹ فارم سے بھمبر کے شہریوں کے حقوق، معاشرتی برائیوں، سرکاری محکموں میں جاری کرپشن اور نا انصافی کے خلاف جہاد کا آغاز کر دیا ہے میڈیا سے خصوصی تعاون کی اپیل ہے معاشرہ آگے بڑھ رہا ہے ظالم حکمرانوں کے سامنے کلمہ حق کہنا سب سے بڑا جہاد ہے جس ملک کے صدر اور وزیراعظم براہ راست کھربوںکی کرپشن میں ملوث ہوں وہاں حکومتوں سے کیا توقع رکھی جا سکتی ہے عوام کو اپنے حقوق کے تحفظ کیلئے خود ہی منظم اور طاقتور بننا ہو گا کشمیر پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران اور ممبران کو مبارکباد دیتا ہوں جنہوں نے ہمیشہ حق اور سچ کی آواز بلند کرتے ہوئے مظلوموں کا ساتھ دیا اس موقعہ پر چیئرمین فضل الرحمن، ڈاکٹر محمد اسحاق، چوہدری محمد افضل ایڈووکیٹ، بشارت رضا، کفایت علی، فضل حسین، ماسٹر عبدالکریم، انوارالحق ، محمد شعیب گلزار، نذیر حسین، غلام بشیر ، حاجی غلام حسین اور دیگر شامل تھے۔
