میں نے اور نوازشریف نے پارٹی کی ایک ایک اینٹ رکھی ، نثار

روات(اے این این) مسلم لیگ (ن) کے رہنماء وسابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خا ن نے کہا ہے کہ انہوں نے اور
نوازشریف نے پارٹی کی ایک ایک اینٹ رکھی ، شیخ رشید کسی غلط فہمی میں نہ رہیں ان کے مشرف اور دیگر ادوار کے سیاسی اوراق کھول سکتا ہوں ، جتنا ترقیاتی کام اپنے حلقے میں کرایا پاکستان میں کہیں نہیں ہوا ،آج کارکن سینہ تان کر ان کیلئے ووٹ مانگ سکتے ہیں۔ روات کے علاقے ساگری میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثارنے کہاکہ شیخ رشید اپنی سیاست کریں اور مجھے میری کرنے دیں ،وہ کسی غلط فہمی میں نہ رہیں ،ان کے مشرف سمیت دیگر ادوار کے سیاسی اوراق کھول سکتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ جتنا ترقیاتی کام اس حلقے میں کرایا پاکستان میں کہیں نہیں ہوا ،آج کارکن سینہ تان کر میرے لیے ووٹ مانگ سکتے ہیں ۔چودھری نثار نے کہا کہ میں نے اور نواز شریف نے پارٹی کی ایک ایک اینٹ رکھی ۔
