Fri
17
Apr
2026

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)تاحیات رکن پارلیمٹ لارڈ نذیر احمد نے کنگز کالج لندن میں کشمیر کے حوالہ سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کیا۔ لارڈ نذیر نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر ہیومن رائٹس کی رپورٹس کا ذکر کیا تو حال میں موجود انڈین افراد نے شور شرابہ اور ہلا گلا شروع کر دیا۔ لارڈ احمد نے یہ کہہ کر تقریر ختم کر دی کہ انڈین بات سننے کو تیار نہیں تو مقبوضہ کشمیر میں عوام کا حال کیا کرتے ہوں گے۔ بعد میں منتظمین کی طرف سے اور حال میں موجود افراد کے اسرار پر لارڈ نذیر احمد نے اپنی تقریر مکمل کی۔
