کشمیر بنک میں ایک اور فراڈ،12افسر گرفتار،تھوری ہائوس منتقل

مظفرآباد (وقائع نگار) ترجمان احتساب بیورو کی طرف سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق ازاد جموں و کشمیر احتساب بیورونے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے آزاد جموں و کشمیر بینک کے دو افیسران کو بینک فراڈ میں ملوث پائے جانے پر گرفتار کر لیا۔ گرفتا ر ہونے والوں میں کریڈٹ افیسر، ندیم حسن راجہ ولد محمد فرید خان اور منیجر بینک اف ازاد جموں و کشمیر افتخار احمد ولد عبدالقیوم شامل ہیں ۔کریڈ ٹ افیسر ندیم حسن نے محمد نعیم ولد عبدالعزیز کا جعلی اور فرضی پرسنل لون مرتب کیااور بینک منیجر کے ساتھ ساز باز کر کے پرنسل لون منظور کروایا۔ ملزم نے بحیثیت کریڈٹ افیسر محمد منیرساکنہ مالسی گڑھی دوپٹہ کا 375000/-روپے کا جعلی کیس مرتب کیا۔ ملزم مذکورنے سال 2013میں نبیل نذیر اور تبصر اعوان کے نام پر بھی بلترتبیب دو لاکھ اور تین لاکھ کے قرضے حاصل کیئے ۔ بینک منیجر گڑھی دوپٹہ افتخار احمد نے سال 2012میں بحیثیت منیجر راجہ محمد رمضان کے نام پر 540000/-کا جعلی اور فرضی کیس مرتت کرتے ہوئے قرضہ حاصل کیا ۔ملزم مذکور نے 2013میں بھی گڑھی دوپٹہ برانچ میں بینک منیجر تعینات رہا ہے ۔ ملزم مذکور نے اپنی تعیناتی کے دوران مفرور بینک منیجر (وقت )عاصم علی شاہ کے ساتھ ملی بھگت کے ذریعے بوگس اور فرضی قرضہ جات مرتب کرتے ہوئے دانستہ غفلت بد یانتی کے ذریعے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا ۔ملزم مذکور نے سال 2012سے 2014تک اپنی تعیناتی کے دوران پرنسل لون قرضہ جات کی معیاد ختم ہونے کے باوجودریکوری کے لیے نہ تو کوئی نوٹس جاری کیئے اور نہ ہی کوئی اور اقدام اٹھایا۔ جس سے یہ نتیجہ اخذ کیا جا سکتا ہے کہ ملزم نے دانستہ طور پر اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا اور بینک اور صارفین کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا۔ ازاد جموں  وکشمیر احتساب بیورو نے بینک اف ازاد جموں و کشمیر گڑھی دوپٹہ میں ہونے والے فراڈ کی نسبت تفتیش کا اغا ز کرتے ہوئے اسوقت تک بینک کے صارفین کو تقریباً ڈھائی کروڑ سے زائد کی رقم واگزار کرواتے ہوئے ادائیگی بھی ممکن بنائی ہے۔ اسوقت تک بینک اف ازاد جموں کشمیر کے درجن بھی افیسران اہلکاران کی گرفتاری بھی عمل میں لائی جا چکی ہے اور انے والے وقت میں مزید گرفتاریاں بھی عمل میںلائی جائیں گی۔  گرفتار کیئے گئے دونوں افیسران کو تفتیش کے لیے سیف ہائوس تھوری منتقل کر دیا گیا ہے۔دونوں ملزمان کو ریمانڈ کے لیے کل مورخہ 08-11-17کو احتساب عدالت مظفراباد کے روبرو پیش کیا جائے گا۔