Mon
27
Apr
2026
مظفرآباد (وقائع نگار) سیکرٹری خوراک آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر نے اپنے دورہ میرپور کے دوران ہول سیل ڈپو میرپور کا معائنہ کیا اس دوران ڈپو پر موجود فائن آٹا وزنی 20کلو گرام کا وزن چیک کیا گیا۔ ان تھیلہ جات کی پیکنگ میں کم آٹا پایا گیا ۔بار دانہ کی کوالٹی بھی ناقص پائی گئی جو قابل مواخذہ سنگین بے ضابطگی ہے۔ جس کی پاداش میں سید امتیاز حسین شاہ اور مسٹر آصف ریاض فوڈ انسپکٹرز کو فرائض میں غفلت ، لاپرواہی اور چشم پوشی کا مرتکب ہونے کی بناء پر فوری طور پر معطل کیے جانے کی منظوری دی ہے۔ مسٹر امان اللہ خان، نائب ناظم خوراک مظفرآباد ڈویژن اس حوالہ سے ابتدائی تحقیقات کر کے اندر ایک ماہ رپورٹ پیش کرنے کے پابند ہونگے۔
