Wed
22
Apr
2026
سرینگر 13جنوری (کے ایم ایس )
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے آج سرینگر میں ایک چلتی گاڑی پر فائرنگ کرکے دوافراد کو زخمی کردیا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے سرینگر میں ایچ ایم ٹی کے علاقے شالہ ٹینگ میں ایک گاڑی پر فائرنگ کرکے اس میں سوار دو افراد کو زخمی کردیا ۔ زخمی افرادکو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہا ں ان کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ سینئر سپر انٹنڈنٹ پولیس امتیاز اسماعیل پرے نے صحافیوں کو بتایا کہ واقعے کی تحقیقا ت کی جارہی ہے۔
