جے یو آئی بلدیاتی انتخابات میں مردانہ وار مقابلہ کرے گی، قاری راشد

باغ (نمائندہ کشمیرٹوڈے)جمعیت علمائے اسلام حلقہ شرقی باغ بلدیاتی الیکشن میں مردانہ وار مقابلہ کریگی ، بلدیاتی الیکشن کے لیے تمام پولنگ اسٹیشنوں ، یونین کونسلز ، وارڈ کی سطح پر امید وار کھڑے کرنے کی حکمت عملی مکمل کر لی گئی ہے ، علماء کرام ہر سطح پر عوامی حقوق کا تحفظ کرینگے اجلاس میں اہم فیصلہ جات ، ختم نبوت کے لیے حکومت کی طرف سے کی گئی کوششوں پر انہیں ہدیہ تبرک و داد تحسین پیش کرکیا گیا ، ختم نبوت کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ختم نبوت ہمارا ایمان و جان ہے اس کے بغیر جینا نہ ممکن ہے مجاہد ختم نبوت سابق سپیکر ازاد کشمیر اسمبلی میجر ایوب کی کوششیں رنگ لے آئیں اللہ ان کی قبر پر ڈھیروں رحمتوں کا نزول کرے ، شرقی باغ کے باسیوں نے میجر ایوب کامیاب کروا کر سمبلی پہنچایا جنہوں نے قرار داد ختم نبوت پیش کر کے حضور ۖ کا کلیجہ مبارک ٹھنڈا کیا ، یقناً وہ لوگ بہت بڑے اجر و ثواب کے مستحق ہیں وہ دنیا و اخرت میں سر خرو ہونگے ، 5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر میں بھر پور اور موثر طریقے سے شرکت کریں گے مظلوم کشمیری ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں عالمی حقوق انسانی تنظیمیں خواب غفلت کے مزے لوٹ رہی ہیں حکومت سکولوں کالجوں میں قران مجید کی تعلیم لازمی قرار دے اسکے لیے اسامیاں تخلیق کی جائیں ۔ ان خیالات کا اظہار ترجمان جمیعت علمائے اسلام شرقی باغ قاری راشد نے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اجلاس میں اہم فیصلہ جات کیے ہیں جو شرقی کی تعمیر و ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہونگے ، اجلاس میں مولانا رشید احمد ، مولانا عطا الرحمن ، قاری اشرف ، مولانا ذوالفقار ، قاری یوسف ، قاری عبدالشکور ، مولانا سرور ، قاری حنیف و دیگر بھی موجود تھے۔