Mon
04
May
2026
نئی دہلی(کے پی آئی) بھارتی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے دعوی کیا ہے کہ کشمیرہماراہے ،ہماراہی رہے گا انہوں نے کشمیرکوبھا رت کااٹوٹ انگ قراردیتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں اتنادم کہاں کہ کشمیرکوبھارت سے الگ کرسکے۔ ر اجناتھ سنگھ نے سرحدی کشیدگی کاذکرکرتے ہوئے کہامیں نے سیکورٹی فورسزکوایک گولی کے جواب میں بے شمارگولیاں چلانے کی ہدایت دے رکھی ہے۔انہوں نے پاکستان پربھارت میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کرنے کاالزام عائدکرتے ہوئے دھمکی دی کہ ہمسایہ ملک کی کارستانیوں کاسخت جواب دیاجائیگا۔ تری پورہ میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیرداخلہ کاکہناتھاکہ کشمیر بھارت کاایک اٹوٹ انگ ہے اورہمیشہ ہی رہے گا۔
