Wed
29
Apr
2026
نیلم (بیورو رپورٹ) وادی نیلم سیری جاگراں کی رہائشی10سالہ بچی پائوں پھسلن کے باعث گہری کھائی میں گر کر جاں بحق تفصیلات کے مطابق جماعت پنجم کی طالبہ ناظرہ بی بی دختر عبدالعزیز جوکہ علی الصبح گھر سے سکول جارہی تھی کہ اچانک پائوں پھسلن کے باعث گہری کھائی میں جاگری جسے شدید زخمی حالت میں ایم ڈی ایس جھمبر منتقل کیا گیا لیکن جانبر نہ ہوسکی دم توڑ گی ۔جسے گزشتہ روز ابائی گائوں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
