Wed
22
Apr
2026
مظفراباد( نمائندہ خصوصی)ریاست بھر سمیت مظفراباد اور گردونواح میں مضر صحت ، ملاوٹ شدہ اّٹے کی ترسیل ، محکمہ خوراک ازادکشمیر کے زمہ داران کے ملوث ہونے کاانکشاف،محکمہ خوراک کے افیسران واہلکاران رولپنڈی سمیت دیگر علاقوں سے انے والے اٹے کی ترسیل رکوانے میں مکمل طور پر ناکا م ہوچکے ہیں،افیسران ازادکشمیر فلور ملز کا اٹا جان بوجھ کر ترسیل نہیں کررہے ، اور مقامی فلور ملز کو ادائیگی میں رکاوٹیں پیدا کرکے مارکیٹ سے مقامی اٹا شارٹ کروانے اور راولپنڈی کی فلورملز کااٹا ترسیل کروانے میں ملوث ہیں۔ گزشتہ دوماہ سے مظفراباد اور گردونوح میں راولپنڈی کی فلور ملز سے ملاوٹ شدہ مضر صحت اٹا مظفراباد اور گردونواح میں بازاروں کے اندر دھڑلے سے فروخت کیاجارہاہے ۔ لیکن محکمہ خوراک ازادکشمیر کے زمہ داران مضر صحت اٹے کی فروخت رکوانے کیلئے کوئی کردار ادا کررہاہے ۔
