حبیب بنک اٹھمقام صارفین کیلئے زحمت بن گیا،کھاتہ دار مشکلات کا شکار

  نیلم (بیورورپورٹ ) حبیب بنک اٹھمقام صارفین کے لئے زحمت بن گیا کھاتہ داروں کو مشکلات کا سامنا حکام نوٹس لیں۔ تفصیلات کے مطابق وادی نیلم کے ضلعی ہیڈکواٹر اٹھمقام میں حبیب بنک برانچ کا عملہ انتہائی بدتمیز اور غیر اخلاقی حرکات پر اتر اتا ہے۔ صارفین کے ساتھ انتہائی بے ہودہ سلوک کیا جاتا ہے ۔ مدثر نامی اہلکار نے انت مچا رکھی ہے ملازمین تنخوائوں کے حصول یا بلات کی ادائیگی، یاداخلہ فارم کے لئے حبیب بنک میں جاتے ہیں۔ لیکن بنک کے عملے کا رویہ انتہائی ہتک امیز ہوتا ہے۔ صارفین کے ساتھ تعاون کرنے کے بجائے عملہ لڑائی جھگڑے پر اتر اتا ہے ۔ کھاتہ دار اپنی ذاتی رقم بھی نکلوانے پر کھاتہ داروں کو چکر لگوائے جاتے ہیں۔ ورکنگ اوقات کار میں بھی بنک بند کر کے عملہ غائب ہوتا ہے ۔ عوام کو بنکاری کی سہولت فراہم کرنے

کے

بجائے عوام کو ذلیل خوار کیا جاتا ہے عوامی حلقوں نے گورنر سٹیٹ بنک اور حبیب بنک کے حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔