بہترین کتاب ہی جذبات کی حقیقی عکاس ہوتی ہے،چیف جسٹس

مظفراباد(سٹاف رپورٹر)چیف جسٹس ازاد جموں وکشمیر جسٹس چوہدری محمد ابراہیم ضیاء کی ڈاکٹر طلعت شبیر کے شعری مجموعے ''سلسلے مسافت کے ''کی تقریب رونمائی میں شرکت ۔ تقریب رونمائی میں ازاد کشمیر کے وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی ، وزیر سماجی بہبود  نورین عارف ممبر ازادکشمیر اسمبلی ڈاکٹر مصطفی بشیر ، مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر راجہ محمد عارف خان ، سیکرٹری صاحبان حکومت ، سربراہان محکمہ جات ، وکلاء ، تاجر ، خواتین اور دیگر اعلی سول و فوجی حکام بھی موجود تھے ۔ جموں وکشمیر کلچرل اکیڈمی کے زیر اہتمام تقریب رونمائی سے چیف جسٹس ازاد جموں وکشمیر جسٹس چوہدری محمد ابراہیم ضیاء ، ممتاز شاعر ناز مظفرابادی ، سلسلے مسافت کے ، کے مصنف ڈاکٹر طلعت شبیر ، سابق سیکرٹری حکومت  محمدا کرم سہیل ، ڈاکٹر عبدالکلیم خان ، ڈاکٹر سیدہ امنہ بہار ،ڈائریکٹر جنرل کشمیر انسٹی ٹیوٹ اف مینجمنٹ بریگیڈئیر(ر)سید اختر حسین شاہ ، ڈائریکٹر جنرل جموں وکشمیر کلچرل اکیڈمی شفقت علی چوہدری ، مشہور شاعر محمد ابراہیم گل ، راحت فاروق ایڈووکیٹ اوردیگرمقررین نے بھی خطاب کیا ۔ ڈاکٹر طلعت شبیر کی کتاب شعری مجموعہ ''سلسلے مسافت کے''کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس ازاد جموں وکشمیر جسٹس چوہدری محمد ابراہیم ضیا نے کہا کہ ایک بہترین کتاب ہی کسی بھی انسان کے جذبات اور احساسات کی عکاس ہوتی ہے ۔ ہم سب نے متحد اور متفق ہو کر قوم کو شعور و اگاہی کے ذریعے اگے لے کر بڑھنا ہے اور ہم سب کو اس میں اپنا اپنا حصہ ڈالنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طلعت شبیر کوایک بہترین کتاب کی تصنیف پر مبارکباددیتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ ڈاکٹر طلعت شبیر ائندہ بھی اچھی اور بہترین کتابیں لکھتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملکر معاشرے سے نفرتوں ، لالچوں اور کدورتوں کو دفن کرتے ہوئے معاشرہ میں اچھائی ، محبت رواداری کو فروغ دیں اور پرسکون زندگی گزارنے کے لئے کردار ادا کریں ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ انسان کو انسان سے جوڑنے اور معاشرے کی بہتری کے لئے اپنا اپنا کردار ادا کریں ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کا پاکستان سے نہ ٹوٹنے والا رشتہ ہے اور ہم نے قدم قدم پر اس رشتے کی مضبوطی اور استحکام کے لئے کام کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مضبوطی ، سلامتی اور استحکام کے لئے ہم سب نے ملکر اپنا اپنا حصہ ڈالنا ہے ۔ چیف جسٹس نے ڈاکٹر طلعت شبیر کو بہترین شعری مجموعے کی تصنیف پر مبارکباد دی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین نے کہا کہ ڈاکٹر طلعت شبیر کی شاعری اردو شاعری میں ایک بہترین اضافہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرطلعت شبیر ایک زیرک ، ہمہ جہت اور فطری صلاحیتوں کے مالک شخصیت ہیں ۔ مقررین نے کہا کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید کتابیں لکھنے کی توفیق دے ۔ مقررین نے کہا کہ یہ کتاب ایک کارنامہ سمجھتے ہیں اور یہ دستاویز ہمیشہ باقی رہے گی ۔مقررین نے کہا کہ ڈاکٹر طلعت شبیر کی شاعری اردو ادب میں نئے رجحانات کا باعث بنے گی ۔ مقررین نے ایک بہترین کتاب کی اشاعت پرڈاکٹر طلعت شبیر کومبارکباددی ۔