مقبوضہ کشمیر:سی ار پی ایف کے کیمپ پر حملے میں ایک اہلکار ہلاک

سرینگر(کے ایم ایس)مقبوضہ کشمیر میں سرینگر کے علاقے کرن نگر میں اج بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے کیمپ پر ایک حملے میں ایک اہلکار ہلاک ہوگیا۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق سی ار پی ایف کے ترجمان راجیش یادو نے سرینگر میں صحافیوں کو بتایا کہ پیرا ملٹری کے 49ویں بٹالین سے تعلق رکھنے والا ایک اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔ کرن نگر میں سی ار پی ایف کی 23ویں بٹالین کا کیمپ اور ڈائریکٹر جنرل کا دفتر ایک دوسرے کے نزدیک ہیں۔ نامعلوم حملہ اوروں نے اج صبح سویرے سی ارپی ایف کی 23ویں بٹالین کے کیمپ پر حملہ کیا۔ اخری اطلاعات انے تک علاقے میں جھڑپ جاری تھی ۔