برنالہ،منشیات فروش کی پولیس پارٹی پر فائرنگ،تھانیدار شدید زخمی

برنالہ ،کوٹ جیمل(نمائندگان ) ایس ایچ او تھانہ برنالہ چوہدری مہدی خان منشیات فروشوں کی فائرنگ سے شدید زخمی،تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ برنالہ چوہدری مہدی خان نے خفیہ  اطلاع پر  برنالہ کے نواحی گائوں  آہی کے ایک ڈیرے پر چھاپہ مارا،ڈیرے پر موجود منشیات فروش لطیف ولد حنیف قوم جٹ  نے پولیس پارٹی پر  اندھا دھند فائرنگ کر دی ۔جس کی وجہ سے ایس ایچ او  چوہدری مہدی خان شدید زخمی ہو گئے۔جبکہ ملزمان بھاگنے میں کامیاب ہو گئے۔زخمی ہونے والے ایس ایچ او  کو ابتدائی طبی امداد کے بعد میرپور  ریفر کر دیا گیا۔پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔اطلاع ملتے ہی تھانہ بھمبر کی بھی بھاری نفری  تھانہ برنالہ پہنچ آئی۔اس سے قبل بھی عبدالطیف  کے خلاف منشیات فروشی کی اطلاعات تھیں۔جب بھی پولیس نے اس کے خلاف کاروائی کی کوشش کی تو ملزم اہل علاقہ کے ساتھ مل کر روڈ بند کر کے ہڑتال کر دیتا تھا۔جس کی وجہ سے پولیس  اب تک اس کے خلاف کوئی بھی کاروائی نہ کر  پائی تھی۔پولیس نے ملزم کی تلاش میں چھاپے مارنا شروع کردیئے ہیں۔