بھمبر،گرلز ہائی سکول رجانی پر کروڑوں خرچ،راستہ نہ ہونے سے طلباء کو مشکلات

بھمبر (بیو رو رپو رٹ)کئی سا ل گزر نے کے باوجود گو رنمنٹ گر لز ہا ئی سکو ل بھمبر رجا نی کے را ستے کا معاملہ حل نہ ہو سکا ،کروڑوں کی بلڈنگ بن گئی مگر سکو ل کیلئے را ستہ نہ بن سکا طا لبا ت ،اسا تذہ اور وا لد ین کو سکو ل آنے جا نے میں شدید مشکلا ت کا سامنا ،حکومت فوری طو ر پر بھمبر رجا نی گر لز سکو ل کیلئے راستہ کا انتظا م کر ے عوام علاقہ کا مطا لبہ ،تفصیلا ت کے مطا بق گو رنمنٹ گر لز ہا ئی سکو ل بھمبر رجا نی کو بنے کئی سا ل ہو گئے ہیں لیکن ابھی تک سکو ل آنے جا نے کا کو ئی راستہ نہ بن سکا حکومت نے بلڈ نگ بنا نے پر کروڑوں خر چ کر دیئے لیکن سکو ل تک پہنچنے کیلئے راستہ نہ بنا سکی راستہ نہ ہو نے کیو جہ سے گا ڑیوں کا سکو ل تک جا نا بھی مشکل ہے طا لبا ت اور اسا تذہ کو مجبوراً سکو ل پیدل آنا جا نا پڑ تا ہے جبکہ والد ین بھی اپنی بچیوں کو پیدل بھیجنے پر مجبور ہیں عوام علاقہ اور طا لبا ت کے وا لد ین نے حکو مت اور محکمہ تعلیم کے ذمہ داران سے مطا لبہ کیا ہے کہ فوری طو ر پر بھمبر رجا نی سکو ل کیلئے راستے کا معقول بندو بست کرے ۔