سید علی گیلانی کا سری نگر میں کا مکمل طبی معائنہ

سری نگر(کے پی آئی) حریت کانفرنس گ کے چیرمین  سید علی گیلانی  کو میڈیکل انسٹی ٹیوٹ صورہ لے جایا گیا جہاں ان کے
پیس میکر کا (Routine) چیک اپ کرنے کے علاوہ یورولاجی چیک اپ بھی کرایا گیا۔ گیلانی کے ہمراہ ان کے فرزند ڈاکٹر سید نسیم گیلانی بھی تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹروں نے گیلانی  کا مکمل طبی معائنہ کرنے کے علاوہ الٹراساؤنڈ اور دیگر ضروری ٹیسٹ بھی کرائے گئے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ آزادی پسند راہنما کئی عارضوں میں مبتلا ہیں اور وقفے وقفے سے ان کا میڈیکل چیک اپ کرایا جانا ضروری ہوتا ہے اور انہیں پیس میکر کے حوالے سے ہر تین ماہ بعد صورہ میں چیک اپ کرانا پڑتا ہے ۔ اس دوران گیلانی نے علیل آزادی پسند راہنما محمد یٰسین ملک جو میڈیکل انسٹی ٹیوٹ صورہ میں زیر علاج ہیں کی بھی عیادت کی اور اس موقع پر ان کی صحت کے حوالے سے جانکاری حاصل کرنے کے علاوہ ان کی جلد صحت یابی کے لیے دُعا کی۔