Fri
17
Apr
2026
چکسواری(بیورو رپورٹ)گندے برتن باسی کھانا چکسواری کے بیشتر ہوٹل بیماریاں بانٹنے لگے کھانا کھانے سے کئی لوگ بیمار ضلعی انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق چکسواری میں ہر گلی اور نکڑ پر ہوٹل کھل چکے ہیں جن پر صفائی اور ستھرائی کا کوئی بھی انتظام نہیں ان ہوٹلوں پر ہر وقت مکھیوں اور مچھروں کی بہتات رہتی ہے برتن دھونے کے لیے گندہ پانی استعمال کیا جاتا ہے جبکہ جن برتنوں میں کھانا تیار کیا جاتا ہے انکی حالت بھی دیدنی ہوتی ہے ان ہوٹلوں سے کھانے کھانے کی وجہ سے لوگوںکی بڑی تعداد پیٹ اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہو چکی ہے چکسواری کے عوامی سماجی اور سیاسی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ میرپور سے مطالبہ کیا ہے بیماریاں بانٹنے والے ان ہوٹلوں کو فوری بند کیا جائے اور ذمہ دران کے خلاف کاروائی کی جائے۔
