شاردہ: مغوی لڑکی کا معاملہ، اصل ملزم روپوش، 2ساتھی گرفتار
شاردہ (نامہ نگار)شاردہ کے نواحی علاقہ سرگن بکوالی15 سالہ لڑکی اغواء ، کھریگام کے رہائشی امجد رشید نے لڑکی کوجھانسہ دیکر 50ہزار نقد رقم ، زیور ات سمیت اغواء کرکے 3دن تک حبس بے جا میں رکھاگیا، ایف آئی آر پر اغواء گروہ کے 2ملزمان گرفتار ،اصل ملزمان دنداناتے پھررہے ہیں، لڑکی کو پولیس نے بازیاب کرواکر ملزمان کیخلاف بغیر کسی کارروائی کے گھر بھیج دیا، عوام علاقہ سرگن، بکوالی ، شاردہ سراپااحتجاج ، اصل ملزمان کیخلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے ، غریب شہری فیض اللہ کوانصاف فراہم کرتے ہوئے اس کی بیٹی کی توہین کرنیوالوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر، ایس پی نیلم نوٹس لیں، بصورت دیگر بااثرملزمان کیخلاف شدید احتجاج کرینگے ۔ گزشتہ روز حکمران جماعت کے سرکردہ راہنما و متاثرہ لڑکی کے قریبی رشتہ دار سردار عارف آف سرگن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شاردہ کے نواحی علاقہ بکوالی کے رہائشی فیض اللہ کی پندرہ سالہ لڑکی کو غیر قانونی طور پر تین دن تک اغواء کے بعد حبس بے جامیں رکھ کر توہین کی گئی اور لڑکی کے والدکی عزت نفس مجروع کرنے کیساتھ ساتھ پچاس ہزار نقد اور زیوارت بھی اغواء کے وقت ساتھ لیکرکھریگام کے رہائشی عبدالرشید خان کے بیٹے چار رکنی گروہ سمیت فرار ہوئے جس پر شاردہ تھانہ میں ایف آئی آر درج کرنے پر صرف دو ملزمان کوگرفتار کیاگیا لیکن اصل ملزمان تاحال سرے عام دندناتے پھررہے ہیں سردار عارف نے میڈیا انسپکٹر جنرل پولیس آزادکشمیر ، چیف سیکرٹری آزادکشمیر ، سپیکراسمبلی ، ڈی سی نیلم سے مطالبہ کیاہے کہ سرگن کے علاقہ بکوالی کے رہائشی فیض اللہ مستری کی بیٹی کے اغواء کے معاملہ میں ملوث تمام ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے کردار اداکیاجائے اور بااثرملزم عبدالرشید خان آف کھریگام کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ آئندہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے بصورت دیگر اہلیان سرگن اس ظلم کیخلاف شدید احتجاج کرینگے ۔ انہوں نے کہاکہ انہوں نے کہاکہ لڑکے کی رشتہ دار شاہ زمان ولد عبدالقیوم کی بیوی کوبھی شامل تفتیش کرنا کامطالبہ کیاہے ۔
