باغ: برقیات ملازم نے شہری کو ایک لاکھ 59ہزار کا چونا لگا دیا
باغ ( نمائندہ کشمیر ٹوڈے) باغ کے نواحی گاؤں چوکی کے رہائشی محمد ارشاد نے کہا ہے کہ محکمہ برقیات کے اہلکار نے مجھے159000/-روپے کا چونا لگادیا ۔ میں نے نیشنل بینک سے اپنے بیمار بیٹے کے علاج کے لئے اڑھائی لاکھ روپے قرض لیاتھا جس کی تمام اقساط نیشنل بینک میں محکمہ برقیات کے اس اہلکار نسیم چغتائی کے ذریعے اداکرتارہا اور کل تین لاکھ ایک ہزار روپے بینک میں جمع کروائے جبکہ مجموعی رقم نسیم چغتائی نے چار لاکھ ساٹھ ہزاروپے مجھ سے وصول کی اور اس طرح ایک 159000/-روپے اضافی وصول کئے جو کہ مجھے دے نہیں رہا ۔ مجھ غریب کو نسیم چغتائی سے یہ رقم واپس دلوائی جائے ورنہ بھوک ہڑتال کروں گا۔ ان خیالات کا اظہار محمد ارشادنے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ نسیم چغتائی کی جعلسازی کا نوٹس لیا جائے۔ محکمہ برقیات کے آفیسران سے بھی مذکورہ اہلکار کی جعلسازی کے بارے میں شکایت کی جاتی رہی لیکن اس کا کوئی ازالہ نہیں کیا جارہا میں بھی محکمہ برقیات میں ملازم ہوں اور میرے ساتھ اپنے ہی محکمے کے اہلکار کی طرف سے زیادتی کی گئی جس کا ازالہ کرتے ہوئے محکمہ برقیات کے آفیسران نسیم چغتائی سے یہ رقم واپس دلوائیں ورنہ محکمہ برقیات کے آفیس کے سامنے خود سوزی کروں گا۔
