کابینہ ترقیاتی کمیٹی کا اجلاس ایک ارب 17کروڑکے منصوبے منظور

حکومت کے نمائیندگان ، متعلقہ محکمہ جات کے سیکرٹری صاحبان اور محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کے آفیسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ایک ارب 17کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 6منصوبہ جات زیر غور لائے گئے ۔ جن سیکٹرز کے منصوبہ جات کو زیر غور لایا گیا ان میں صحت عامہ ، فزیکل پلاننگ و ہائوسنگ ، بیرونی امداد سے چلنے والے منصوبہ جات اور ورکس مواصلات شامل ہیں ۔ اجلاس میں اہم نوعیت کے جن منصوبہ جات کو زیر غور لایا گیا ان میں ضلع سدھنوتی میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منگ کی عمارت کی تعمیر ، ضلع پونچھ میں واٹرسپلائی سکیم تھوراڑ ، AJK-DCRIPکے ذریعے ضلع حویلی میں بساہاں شریف اور ضلع باغ میں بنی پساری کے مقام پر سیلاب سے بچائو سٹرکچر کی تعمیر ، ضلع میرپور میں رابطہ سڑکات کی تعمیر ، بہترگی اور پختگی ، ضلع پونچھ میں چھوٹاگلہ کے مقام پر یونیورسٹی کی رابطہ سڑک کی تعمیر و پختگی اور تراڑ کھل بلوچ روڈ کی ریکنڈیشنگ شامل ہیں ۔