جنڈ : مسلم لیگ (ن) کے رہنما شمشاد احمد خٹک (چھب) ضلعی نائب صدر مقرر

جنڈ(صدیق فخر سے) مسلم لیگ (ن) کے رہنما شمشاد احمد خٹک کو ضلع اٹک کا نائب صدر مقرر کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن بدھ کو جاری ہونے کا امکان،ذرائع۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما شمشاد احمد خٹک کا تعلق تحصیل جنڈ کی یونین کونسل چھب سے ہے اور وہ مسلم لیگ (ن) کے دیرینہ کارکنوں میں سے ہیں جن کی خدمات کو مد نظر رکھتے ہوئے پارٹی نے انہیں ضلع اٹک کا نائب صدر مقرر کر دیا ہے۔