جنڈ:ظہیر افضل یونین کونسل کھنڈا کے صدر سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ کھنڈا منتخب

تحصیل جنڈ کی یونین کونسل کھنڈا کے معروف اورہردلعزیز شخصیت ظہیر افضل صدر سٹیٹ یوتھ پارلمینٹ کھنڈا منتخب ہوگئے،اس موقع پر ظہیر افضل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کے دیرینہ مسائل کے حل،نسل در نسل سیاسی کلچر کے خاتمے،فرسودہ سیاسی نظام میں تبدیلی،نوجوانوں کے بہتر مستقبل،چہرے نہیں حقیقی نظام کی تبدیلی کیلئے مجھ سے جو ہو سکا کروں گا، میں ان تمام لوگوں کابالخصوص نوجوانان تحصیل جنڈ کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے عزت سے نوازا، یہ لوگ میری ہمت ہیں انشاءاللہ نوجوانوں کی مشاورت سے مل کر چلیں گےاور نوجوانوں کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔