حسن ابدال کرسچن کمیونٹی کی پاکستان اورپاک فوج کے حق میں ریلی

حسن ابدال کرسچن کمیونٹی نے پاکستان اورپاک فوج کے حق میں ریلی کا انعقاد، ریلی میں حسن ابدال کی تمام کرسچن کمیونٹی نے شرکت کی۔ریلی میں پاکستان زندہ باد پاک افواج زندہ باد کے نعرے لگائے جبکہ بھارت اور مودی سرکار مردہ باد کے بھی نعرے لگائے گئے۔ریلی کےشرکاء سے مقرین نے خطاب میں کہاکہ بھارت پاکستان کی طرف میلی آنکھ بھی اگر رکھے گا تو اس کی آنکھیں نکال لی جائیں گئی بھارتی جارحیت پاکستان میں پاک فوج کے جوان کبھی نہیں چلنیں دیں گئے بھارت اپنی گندی حرکات سے باز رہے ورنہ چند منٹ میں بھارتی زمین کو سمندر میں تبدیل کردی جائےگئی۔ریلی گورنمنٹ ہائرسکینڈری سکول سے شروع ہوکر چرچ کے سامنے اختتام پذیر ہوئی۔