Sun
26
Apr
2026
فتح جنگ:ڈی پی او اٹک شہزاد ندیم بخاری کی ہدایت پر فتح جنگ پولیس نے ایس ایچ او عابد منیر کی نگرانی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے گلیال گاؤں میں قمار بازی میں مشغول 8 جواریوں کو گرفتار کرکے داؤ پر لگی ہزاروں روپوں کی نقد رقم ،موٹر سائیکل اور موبائل فون برآمد کر لیئے اسسٹنٹ سب انسپکٹر احسن اقبال نے ملزمان ذوالفقار ولد فضل کریم،محمد اشرف ولد سکندر،طارق محمود ولد اسماعیل،جابر علی ولد محمد صفدر،محمد سلیم ولد محمد امیر،جمیل احمد ولد ریاض احمد ساکنان گلیال اور عامر خان ولد مظفر خان ساکن کوٹ فتح خان کو گرفتار کرکے تمام ملزمان کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے جیل یاترا کرادی۔
