Sun
03
May
2026

جنڈ : 23مارچ 1940ہمارا قومی اور نہایت ہی اہم دن ہے جب ہمارے بزرگوں نے علامہ اقبال کے تصور کو حقیقت میں بدلنے کی قرار داد پیش،جو صرف سات سال بعد ہی بزرگوںکی بے پناہ قربانیوں کے بعد تعبیر کی صورت میں دنیا کے نقشے پر ابھرا اس نعمت پرہم اپنے خدا جتنا شکر ادا کریں کم ہے ۔ ان خیالات کا اظہارا ٓل پاکستان پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن تحصیل جنڈ کے صدر صفدر ملک نے 23مارچ کے حوالہ سے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا ۔انھوں نے کہا کہ تحصیل بھر کے پرائیوٹ سکولز میں 23 مارچ کی تقریبات شروع کر دی گئیں یہ سلسلہ مارچ کے آخر تک جاری رہے گا ۔ ہمارا یہ فرض بنتا ہے کہ ہم اپنے آبائواجدا د کے اس تحفے کی قدر کرتے ہوئے اہم دن کو بھرپور طریقے مناتے ہوئے اس بات کا اعادہ کریں کہ اس کی تعمیرو ترقی کے لئے ہر پاکستانی اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرے۔
