میاں نواز شریف کی ضمانت پر رہائی حق و سچ کی فتح ہے : ملک سفیر

فتح جنگ:میاں نواز شریف کی ضمانت پر رہائی حق و سچ کی فتح ہے میاں نواز شریف نے قید و بند کی سہولیات برداشت کرلی مگر طالع آزما قوتوں کے سامنے جھکنے سے انکار کردیا ہمیں اپنے دلیر اور غیرت مندلیڈر پر فخر ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں ملک محمد سفیر کونسلر اور حاجی محمد اعظم کونسلر نے میاں نواز شریف کی ضمانت پر رہائی کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کی ضمانت پر رہائی اور اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر عدالتوں کے شکر گزار ہیں جہنوں نے حق و انصاف کا پرچم بلند کیا ساری دنیا کو پتہ ہے کہ میاں نواز شریف کو نہ جھکنے کی وجہ سے جھوٹے کیسوں میں پھنسایا گیا ہے لاڈلہ اپنے اقتدار کو دوائم بخشنے کےلئے ملک کی مقبول قیادت کو مقدمات میں الجھانا چاہتا ہے مگر اب عوام ان محلاتی سازشوں کا شکار نہیں ہونگی۔ ان شاءاللہ بہت جلد میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف تمام جھوٹے مقدمات سے سرخرو ہوکر نکلے گے موجودہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک بحرانوں کا شکار ہوچکا ہے قرضے لیکر ملکی معیشت کا بیڑا غرق کردیا گیا ہے گیس کی قیمتوں میں ہوشربااضافہ کرکے غریب عوام کی کمر توڑ دی گئی اشیاءخوردو نوش کی قیمتیں آسمان تک پہنچ گئی ہیں غریب کا چولہا ٹھنڈا ہوگیا ہے ان شاءاللہ بہت جلد عوام کو اس کرپٹ حکومت سے نجات مل جائے گی اور میاں نواز شریف کی قیادت میں ایک بار پھر ترقی کا سفر شروع ہوگا انہوں نے میاں نواز شریف کی ضمانت پر رہائی اور میاں شہباز شریف کے نام کے ای سی ایل سے نکالنے پر مسلم لیگ ن ضلع اٹک کی قیادت اور تمام ورکروں کو مبارکباد دی اور انکی رہائی کو حق و سچ کی فتح قرار دیا ۔