فتح جنگ: موجودہ حکومت نے بلدیاتی اداروں کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے :چوہدری علی ایوب 

فتح جنگ :ایم سی فتح جنگ کے ممبر چوہدری علی ایو ب نے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف پاکستانی قوم کے ہیرو ہیں ان کی رہائی پر پوری قوم نے اطمینان کا اظہار کیا ہے وہ جلد صحت یاب ہو کر ایک بار پھر ملک و قوم کی بھر پور خدمت کرینگے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے بلدیاتی اداروں کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے فنڈ ز کی عدم فراہمی کی وجہ سے بلدیاتی ادارے اپنی افادیت کھو چکے ہیں عوام نے منتخب نمائندوں سے جو امیدیں وابستہ کر رکھی تھیں وہ پوری نہ ہونے کی وجہ سے مایوسی کا شکار ہو چکے ہیں انھوں نے کہا کہ حکومت نے بلند بانگ دعوے کر رہے تھے کہ وہ اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرینگے ایم این اے ایم پی اے کا کام قانون سازی ہوتا ہے گلیاں نالیاں بنانا نہیں ہوتا لیکن حکمران اپنے تمام تر دعوئوں اور وعدوں کو پورا کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں انھوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کے منتخت نمائندوں کو عوام نے مینڈیٹ دیا ہے ان کے اختیارا ت چھین لینا اور فنڈز نہ دینا عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے حکمران غیر جمہوری رویہ کی بجائے جمہوریت کی حقیقی روح کے مطابق عوامی مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے بلدیاتی اداروں کو فنڈز فراہم کر کے شہریوں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے اداروں کو فعال کریں تاکہ بنیادی سطح پر عوام کے مسائل حل ہو سکیں ۔