سپیشل بچوں کی داخلہ مہم:کتابوں اور یونیفارم کیساتھ فری پک اینڈ ڈراپ،ماہانہ8 سو وظیفہ بھی 

جنڈ (ظفر اقبال سے) گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن جنڈ کے سپیشل بچوں نے داخلہ مہم کے سلسلے میں جنڈ شہر میں پرنسپل ادارہ ہذا مس تنزیلہ مختار کے ہمرا ہ آگاہی واک کی ، بچوں نے تعلیم کی اہمیت کے متعلقہ مختلف بینزبھی اٹھا رکھے تھے سپیشل بچوں کو حکومت کی طرف سے فری داخلے کے علاوہ مفت کتابیں ، مفت یونیفارم ،فری پک اینڈ ڈراپ اور مفت تعلیمی معاون آلات و مواد کی فراہمی اور ماہانہ آٹھ سو روپے وظیفہ کی سہولیات بھی دیں گئیں ہیں، بچوں نے واک دوران گھر گھر جا کر پیمفلٹ بھی تقسیم کئے ۔