ڈرگ سیل لائسنس ہولڈر مکمل قوانین کی پاسداری کریں: سید طارق مسعود شاہ

اٹک:ڈسٹرکٹ ڈرگ کنٹرولر اٹک سید طارق مسعود شاہ گیلانی نے اچانک اٹک شہر میں واقع اعوان میڈیکل سٹور۔نیو کامران میڈیکل سٹور۔عکاشہ میڈیکل سٹور کا معائنہ کیا اور ادویات کے خرید و فروخت کا ریکارڈ مکمل نہ ہونے کوالیفائیڈ پرسن کی عدم دستیابی اور ایکسپائر ادویات رکھنے پر ان سٹوروں کے خلاف الگ الگ دفعات کے تحت فارم 5 مکمل کر کے کاروائی شروع کر دی گئ ڈسٹرکٹ ڈرگ کنٹرولر سید طارق مسعود شاہ گیلانی نے ایک ملاقات کے دوران بتایا کہ یہ کاروائی صوبائی ڈرگ کنٹرولر اور چیف ایگزیگٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر سہیل اعجاز کے احکامات پر ضلع بھر میں جاری ہے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والے میڈیکل سٹورز کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی ڈرگ سیل لائسنس ہولڈر مکمل قوانین کی پاسداری کریں۔