مرکزی انجمن تاجران الیکشن، چوہدری جمشید اختر صدرمنتخب

اٹک:مرکزی انجمن تاجران کے الیکشن کے نتائج صدر کی سیٹ پہ کل 50 ووٹ پول ہوئے چوہدری جمشید اختر نے 37 اور ایاز خان نے 11 ووٹ حاصل کیے اور 2 ووٹ مسترد ہوئے صدارت کا سہرا چوہدری جمشید اختر کے سر سجا جرنل سیکرٹری کی سیٹ پر ہاشم علی علوی اور عبدالوہاب کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں کل 50 ووٹ پول کیے گئے ہاشم علی علوی 37 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ عبدالوہاب صرف 12 ووٹ حاحل کر سکے 1 ووٹ مسترد ہوا سیکرٹری مالیات کے لیے فردوس الہٰی اور امیر خان کے مابین مقابلہ ہوا کل 50 ووٹ پول ہوئے فردوس الہٰی نے 33 ووٹ لیکر جیت اپنے نام کر کی اور امیر خان 15 ووٹ حاصل کر پائے 2 ووٹ مسترد ہوئے۔