فتح جنگ: اغواء، ڈکیتی اور قتل کے مقدمہ میں ملوث3 ملزمان بری

فتح جنگ: خاتون ایڈیشنل سیشن جج فتح جنگ ڈاکٹر ساجدہ چوہدری نے تھانہ فتح جنگ کے مشہور اغوا ، ڈکیتی ، قتل کے مقدمہ میں ملوث 3 ملزمان کو ناکافی شواہد کی بناء پر بری کردیا ملزمان ناصر شہزاد ، خرم شہزاد اور محمد سجاول پر الزام تھا کہ انہوں نے گزشتہ سال مقتول اشفاق ساکن تاجہ بارہ کو کیری ڈبہ سمیت اغوا کر کے قتل کرنے کے بعد مقتول کی لاش کو ویرانے میں پھینک دیا تھا ملزمان کے وکیل کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے عدالت نے تینوں ملزمان کو بری کرنے کا فیصلہ سنا دیا ۔