اٹک : ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کا ڈی سی آفس اٹک میں اجلاس

اٹک : ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا۔ڈپٹی کمشنر اٹک عشرت اللہ خان نیازی نے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں مختلف اشیائ خوردو نوش کی قیمتوں کا تعین کیا گیا۔ اجلاس میں ایم پی اے سید یاور عباس بخاری،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)اٹک شاہد عمران مارتھ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر( جنرل) چوہدری عبد الماجد،ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز ، انجمن تاجران کے صدور اور ممبران نے شر کت کی۔ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے ڈی سی اٹک نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی اور عوامی مفاد میں اشیاءخوردو نوش کی قیمتوں میں استحکام ضروری ہے اور اس کے لیے اعلیٰ سطح پر اقدامات کیے جارہے ہیں۔انہوں نے شر کاءسے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ مرکزی اور تمام تحصیل پرا ئس کمیٹیاں انتظامیہ کے ساتھ مل کر قیمتوں میں استحکا م کے لیے اقدامات کر یں۔انہوں نے ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنر ز اور پر ائس مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ وہ اپنی تحصیلوں کے ہنگامی دورے کریں اور قیمتیں کنٹرول کر نے کے لیے خصوصی اقدامات کر یں۔
