اٹک: برمنگھم میں مقیم حاجی عنصر خان کے صاحبزادے کی شادی خانہ آبادی 

اٹک :برطانیہ کے شہر برمنگھم میں مقیم کاروباری سماجی شخصیت حاجی عنصر خان آف برہ زئی تحصیل حضرو کے صاحبزادے عابد خان بنگئی گاو¿ں کے عبد الرحیم کی دختر سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے شادی کی خوشی میں مقامی ہال میں دعوت ولیمہ کا اہتمام کیا جس میں وزیر بحالیات حکومت آزاد جموں کشمیر راجہ محمد صدیق، سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد،سنیٹر ہدایت اللہ شاہ، سابق ایم پی اے سردار محمد علی خان ، رہنما مسلم لیگ (ن) راولپنڈی سجاد خان،سابق تحصیل ناظم قاضی خالد محمود،خادم چھچھ چنگیز خان،برطانیہ کے معروف صحافی کالم نگار عبدالوحید خان آف دورداد ، برمنگھم کی سیاسی وکاروباری شخصیت سہیل راجہ، سابق امیدوار قومی اسمبلی سید اسد بخاری ، ضلعی صدر تحریک انصاف قاضی احمد اکبر،حاجی شیراز خان، ضلعی صدر مسلم لیگ (ق) صداقت علی خان ، اپوزیشن لیڈر بلدیہ اٹک کے کونسلر حاجی اکرم خا ن،سابق چیئرمین بیت المال زیب عالم خان،ملک خورشید،طارق افضل،چیئر مین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان ، وائس چیئرمین حافظ عبد الحمید خان، بانی چیئرمین الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن لالہ محمد صدیق، مرکزی سینئر وائس چیئرمین پاکستان فیڈرل یونین آف جنرنلسٹس صوفی فیصل بٹ ، ہشام خان اعوان ،حاجی طارق علی خان،حفیظ میر، انسپکٹر ایف آئی اے خرم خان ، انسپکٹر موٹروے پولیس ملک محمد اسلام، محمد نعیم جلالیہ سمیت معززین علاقہ سیاسی،وسماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔