موجودہ حکومت کو سلیکٹڈ کہنا قوم کی توہین ہے:ملک محمد نواز 

 فتح جنگ:موجودہ حکومت عوام کی ووٹوں سے معرض وجود میں آئی ہے اسکو سلیکٹڈحکومت کہنا پوری قوم کی توہین ہے تھر میں عوام خوراک کی قلت کی وجہ زندگی کی بازی ہار رہیں ہیں لیکن سندھ حکومت نے دادو سے کراچی جاتے ہوئے ایک لاکھ 94 بوری گندم غائب کردی ہے اس چوری شدہ گندم کی تحقیات شفاف طریقے سے کرائی جائیں پیپلز پارٹی کی طرف سے وزیراعظم کو کٹ پتلی اور سلیکٹڈ وزیر اعظم کہنا عوامی منڈیٹ کی توہین ہے ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے ضلعی رہنما ملک محمد نواز نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ملک سے کرپشن کی جڑ پارلیمانی نظام کے خاتمے کیلئے تمام جماعتوں کو مل بیٹھنا چائیے پاکستان کی ترقی کیلئے ملک میں صدارتی نظام کا نفاظ بہت ضروری ہے تاکہ حکومت وقت عوام کی بہتری کیلئے بروقت بہتر فیصلے کر سکے ملک میں انارکی پھیلانے والے سن لیں حکومت کسی کے پریشر میں نہیں آئے گی اور ملک میں امن قائم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گی ۔