ڈی سی اٹک عشر ت اللہ نیازی بہترین منتظم قرار :پنجا ب حکومت 

اٹک :حکومت پنجاب نے ڈپٹی کمشنر اٹک عشر ت اللہ خان نیازی کی قائدانہ صلاحیتوں اور بہترین منتظم ہونے کی تعریف کی ہے اور اس سلسلے میں انہیں تعریفی مراسلہ ارسال کیا ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر اٹک نے سٹیزن پورٹل پر درج کی جانے والی شکایات کا باریک بینی سے جائزہ لے کر فوری طور پر ان شکایات کو دور کیا اور اس ضمن میں ڈی سی اٹک اور ان کی ٹیم نے بہترین انتظامی صلاحیتوں کا مظاہر ہ کیا۔مراسلے میں امید ظاہر کی گئی کی ضلعی انتظامیہ اٹک مستقبل میں بھی ایسی اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔