طارق شگوری کی ہانگ کانگ میں پاکستانی قونصلیٹ جنرل عبدالقادر میمن سے ملاقات 

اٹک : وطن عزیز میں سیاحت کے فروغ کا مشن لئے چین ، قطر اور ہانگ کانگ کے 3 ملکی دورے پر جانے والے شگوری ٹورسٹ کلب کے چیئرمین طارق شگوری نے ہانگ کانگ میں پاکستانی قونصلیٹ جنرل عبدالقادر میمن سے ملاقات کی پاکستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے طارق شگوری کی پیش کردہ تجاویز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا بیشتر تجاویز منطور کرلی گئیں قونصلیٹ جنرل بھی سیاحت کا بے حد شوق رکھتے ہیں اور پاکستان کے نامور فوٹوگرافر بھی ہیں نے طارق شگوری کی 25 سالہ خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز میں سیاحت کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے جس کیلئے حکومتی اقدامات لائق تحسین ہیں اور اس سلسلہ میں ہم بھی اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں طارق شگوری نے قونصلیٹ جنرل کو وطن عزیز کے خوبصورت قدرتی مناظر سے مزین شمالی علاقوں کا انتہائی تفصیلی اور معلوماتی ٹورسٹ میپ بھی پیش کیا اس موقع پر نصف سے زائد دنیا کی سیر کرنے والے ضلع اٹک کے سب سے بڑے ٹورسٹ اور حضرو سٹی ڈاٹ کام کے سی ای او یاسر امین بھی موجودتھے۔