Tue
19
May
2026
جنڈ ( ظفر اقبال سے)الخدمت کمیٹی بھنڈر نے مخیر حضرات کے تعاون سے 32مستحق گھرانوں میں عید پیکج تقسیم کر دئے اس کمیٹی کا قیام کچھ عرصہ پہلے ہی عمل آیا کچھ عرصہ پہلے ہی یہ کمیٹی 50 سے زائد بچوں میں نصابی کتب سکول بیگ اور سکول کی دیگر ضروری اشیاء اپنی مدد آپ کے تحت تقسیم کر چکی ہے انسانی خدمت کے حوالہ سے اس کے ممبران کی کارکردگی قابل ستائش ہے کمیٹی کے سینئر ممبر لالہ ہاشم خان نے اس کار خیر میں تعاون کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہماری تھوڑی سی مدد سے اگر کسی غریب کا بچہ بھی عید کی خوشیوں میں شامل ہو گیا تو اس سے جو دلی سکون اور اطمینان ملتا ہے یہ صرف محسوس ہی کیا جاسکتا لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا ۔ہم انشاء اللہ آپ لوگوں کے تعاون سے انسانی خدمت کے اس جذبے کو جاری رکھتے ہوئے اس کا دائرہ کار بڑھائیں گے ۔
