Thu
21
May
2026
پنڈی گھیب :پنڈی گھیب شہر کے بڑے کاروباری مراکز میں تجاوزات کا مسئلہ گھمبیر صورتحال اختیار کر گیا، تاجروں نے ان علاقوں میں ٹریفک ون وے کر نے کا مطالبہ کر دیا، بنہوڑہ چوک، مسجد مصاحب بانو اور کمیٹی چوک پر ریڑھیوں، رکشاوٗں، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کی آمد و رفت، عوام الناس اور خریداروں کے رش سے یہاں پیدل چلنا محال ہوچکا ہے۔ جبکہ عید الفطر کی آمد کے موقع پر مزید رش بڑھنے کی توقع ہے مقامی تاجروں نے ایڈمنسٹریٹر پنڈی گھیب سے مطالبہ کیا ہے کہ بنہوڑہ چوک سے مسجد مصاحب بانوں چوک اور کمیٹی چوک تک دن کے اوقات میں بڑی گاڑیوں کی آمد ممنوع جبکہ رکشاوٗں اور موٹر سائیکلوں کی آمد کیلئے یکطرفہ کیا جائے ۔
