اٹک: سقہ آباد باہتر روڈ کھنڈرات میں تبدیل ،جگہ جگہ گڑھے

اٹک :سقہ آباد باہتر روڈ کھنڈرات میں تبدیل جگہ جگہ گڑھے سڑک ہڑپہ کے کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگی حادثات معمول بن گئے کئی نوجوان اس سڑک پر گڑھے بجاتے سامنے سے آنے والی گاڑی سے ٹکرا کر زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے محکمہ شاہرات پنجاب بے حسی کی لمبی چادر تان کر خواب غفلت میں سو گیا آدھے گھنٹے کا سفر ٹوٹی پھوٹی سڑک پر دوگھنے میں بھی مشکل ہو گیا ان خیالات کا اظہار نواحی دیہات بولیانوال اڑانگ دورداد سقہ آباد بٹھو پنڈ فضل خان کوٹ زیندی اور پنڈ صاحب خان کے ایک نمائندہ وفد نے میڈیا سے ملاقات میں اس سڑک کی حالت زار اور آواز اعلی حکام تک پہنچانے کے سلسلہ میں اٹک میڈیا کو اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کیا وفد میں معززین نے بتایا کہ سقہ آباد سے باہتر تک 18 کلو میٹر کا یہ روڈ خستہ حالی اور پوسیدگی کی مثال بن چکا ہے ٹوٹی پھوٹی سڑک پر سفر کرنا مشکل ہو گیا ہے آدھے گھنٹے کا سفر دو گھنٹے میں بھی پورا نہی ہوتا گاڑی کی رفتار آہستہ ہونے کی وجہ سے اس سڑک پر متعدد بار ڈکیتی کی وارداتیں بھی ہو چکی ہیں روڈ خستہ حالی کی وجہ سے حادثات بھی معمول بن گئے ہیں پچھلے پانچ سالوں میں اس روڈ کی وجہ سے بیسیوں جوان زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے اہلیاں علاقہ کی نمائندگی کرتے ہوئے نمائندہ وفد نے میڈیا کے ذریعے وزیر اعلی پنجاب چیف سیکرٹری پنجاب صوبائی وزیر مواصلات اور سیکرٹری محکمہ شاہراہ پنجاب سے اصلاح و احوال کا پر زور مطالبہ کیا ہے۔