اٹک:  اللہ کی راہ پر خرچ کرنے والا کبھی بھی غریب نہیں ہوتا :خلیل احمد نیئر

اٹک: اللہ کی راہ پر خرچ کرنے والا کبھی بھی غریب نہیں ہوتا رمضان المبارک کے بابرکت والے مہینے میں جتنا خرچ کرو اس کا اجر اللہ تعالیٰ دیتا ہے ایم ڈی مغل اعظم میرج ہال اینڈ ٹیولپ مارکی شیخ عامر مجید نے بلدیہ اٹک کے پارکنگ ایریا میں ماڈل رمضان دسترخوان کا اہتمام کیا ہے جس میں تقریباً 300 افراد روزانہ افطار ڈنر کرتے ہیں یہ بات سی او بلدیہ اٹک خلیل احمد نیئر اعوان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی اس موقع پر انچارج دسترخوان راجہ زاہد حسین ، منیجر مغل اعظم محمد ارشد ، حاجی محمد رفیق ، شیخ ثاقب ، محمد سعید اور دیگر انتظامیہ کے افراد موجود تھے اس ماڈل رمضان دسترخوان میں انشاء اللہ اگر زندگی نے ساتھ دیا تو مزید بہتری لے کر آئیں گے اور ماڈل دسترخوان کو وسیع کریں گے ۔