Mon
18
May
2026

جنڈ:انجرا میں خاتون دو بچوں کی ماں جلس کر جاں بحق ہوگئی۔خاتون نور پری اپنے بچوں کے لئے کھانہ پکانے میں مصروف تھی کہ اچانک اس کے ڈوپٹہ کو آگ لگ گئی جس نے اس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اس کے خاوند نے پانی ڈال کر آگ بجھانے کی کوشش کی لیکن خاتون کافی جھلس گئی تھی اس کو فوری طور پر ہولی فیملی ہسپتال اسلام آباد منتقل کیا گیا لیکن زیادہ جھلس جانے کی وجہ دم توڑ گئی،جہاں سے اس کی نعش ٹی ایچ کیو ہسپتال جنڈ منتقل کر دی گئی،لیڈی ڈاکٹر نے تھانہ انجرا پولیس کی رپورٹ پر اسکا پوسٹ مارٹم کیا بعد میں پولیس نے نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔
