بیل دوڑ کبڈی و دیگر کھیلیں ہماری ثقافت کا حصہ ہیں: میجر طاہر صادق

اٹک:رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق نے کہا ہے ضلع اٹک میں بیلوں کی دوڑ ، کبڈی اور دیگر کھیلیں ہماری ثقافت کا حصہ اور عوام کے لئے تفریح کے ساتھ صحت مندانہ رجحانات کے لئے اہمیت کی حامل ہیں ہم نے دور نظامت ضلع کونسل کے زیر اہتمام اس ثقافت کو زندہ رکھا جبکہ بلدیاتی نظام کی بحالی کے ساتھ ہی ہر سال جشن بہاراں منعقد کر کے اٹک کی اس ثقافت سے عوام کا تعلق قائم رکھا ان خیالات کا اظہار انہوں نے نواحی گاﺅں مرزا میں بیلوں کی دوڑ کے موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس بیل دوڑ کا اہتمام سابق چیئرمین سید جمشید افتخار شاہ ، سابق وائس چیئرمین ملک فیاست خان نے کیا اس موقع پر حاجی محمد اکرم خان ، حاجی نثار احمد ، طاہر مودی ، آفتاب احمد قریشی ، شیخ عبدالتنویر سمیت کارکنوں اور عوام کی کثیر تعداد موجود تھی مقابلہ جیتنے والوں میں بیش قیمت انعامات میجر طاہر صادق کے ہاتھوں تقسیم کئے گئے میجر طاہر صادق نے کہا کہ ہم نے ہر شعبہَ میں انقلابی کام کیا اور پورے ضلع کو ہر شعبہَ میں ترقی دی عوام نے جو پیار اور محبت دی یہی ہماری سیاست اور عوام کی خدمت ہے اٹک کی عوام کا پیار محبت اور والہانہ لگائہ و ہی میرا سرمایا حیات ہے۔